ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نہیں سنبھال پا رہے ہیں کشمیر،ارون جیٹلی کوپہلے ہی خبردارکیاتھا،آرایس ایس کوملک میں ایک نظریہ نہیں مسلط کرنے دیں گے :راہل گاندھی

مودی نہیں سنبھال پا رہے ہیں کشمیر،ارون جیٹلی کوپہلے ہی خبردارکیاتھا،آرایس ایس کوملک میں ایک نظریہ نہیں مسلط کرنے دیں گے :راہل گاندھی

Mon, 05 Jun 2017 13:37:18    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مودی کشمیرسنبھال نہیں پا رہے ہیں،کشمیر بھارت کی طاقت ہے، لیکن حکومت اس کمزوری بناتے جا رہی ہے۔کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات سنبھالنے میں مرکزی حکومت اور نریندر مودی ناکام رہے ہیں۔انہوں نے مرکز پر الزام لگاتے ہوئے حکومت کشمیر کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔اتنا ہی نہیں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اپنی خامی کی وجہ سے وہ ملک کے لئے مسئلہ پیدا کر رہے ہیں اور کشمیر مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ تقریباََ6-7ماہ پہلے ارون جیٹلی مجھے دیکھنے آئے تھے تومیں نے ان سے کہا کہ آپ لوگ کشمیر کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں اور کشمیر ایشوز کو صحیح طریقے سے نہیں دیکھاجارہاہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کی طاقت ہے، لیکن حکومت اس کمزوری بناتے جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ ہفتہ کو جموں سے سرینگر کی طرف جا رہے فوج کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہواہے۔اس دہشت گردانہ حملے میں 2نوجوان شہیدجبکہ 4جوان شدیدزخمی ہوگئے تھے۔وہیں اتوار کی صبح ڈی ایم چیف کروناندھی کی94ویں سالگرہ کے پروگرام میں راہل کہا کہ کانگریس جیسے خیالات والی پارٹیاں اور لوگ آر ایس ایس یاوزیراعظم نریندر مودی کو ملک پر ایک خیال مسلط نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی ہندوستان کی ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی آوازکودبانے نہیں دیں گے


Share: